کراچی کی بجلی 10.69 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی کی بجلی 10.69 روپے  یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی (این این آئی) کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کردی۔کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے ۔کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں