عدلیہ کی رینکنگ بہتر ہوتی ہے تو ججز کے ہاتھ چومیں گے ،وزیر دفاع

عدلیہ کی رینکنگ بہتر ہوتی ہے تو ججز  کے ہاتھ چومیں گے ،وزیر دفاع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے عدلیہ کو بھی اپنی صفوں میں بہتری کی بہت ضرورت ہے ، ججز کو نہیں بلکہ اُن کے فیصلوں کو بولنا چاہیے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے عدلیہ کے ساتھ کسی قسم کے تصادم کی کیفیت نہیں ۔

انہوں نے سوال اٹھایا لوئر اور اعلیٰ عداتیں بتا دیں کہ ہم 138 ویں نمبر پر کیوں ہیں ؟۔ماضی میں عدلیہ نے اپنے آپ کو استعمال ہونے کی اجازت دی ،عدلیہ سیاسی انتقام کا آلہ کار بنی یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے ۔ عدلیہ کے معاملے پر جو اب صورتحال ہے وہ غیر معمولی ہے ، اگر عدلیہ کی عالمی سطح پر رینکنگ بہتر ہوتی ہے تو ہم ججز کے ہاتھ چومیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں