واپڈا حکام لوڈ شیڈ نگ پریقین دہانی کرواکرمکر گئے :فضل الٰہی

واپڈا حکام لوڈ شیڈ نگ پریقین دہانی کرواکرمکر گئے :فضل الٰہی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی نے دوبارہ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بولنے کی دھمکی دے دی۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے  کہ واپڈا حکام نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہمیں قرآن و حدیث پر یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے لیکن مکر گئے ۔فضل الٰہی نے کہا کہ امیر مقام کاکہناہے کہ گرڈ سٹیشن فضل الٰہی کے باپ کا نہیں ، میں خیبر پختونخوا کا ہوں، میرے آباؤ اجداد یہاں کے ہیں، میں عوامی بندہ ہوں اور عوام کی طاقت پر آیا ہوں۔ فضل الٰہی نے امیر مقام کو مخاطب کرتے کہا کہ یہ گرڈ سٹیشن آپ کے سیاسی باپ پرویز مشرف کا نہیں ہے ، مجھے پتہ ہے کہ آپ نے غداری کی ہے ، یہ میرے باپ کی زمین ہے میں پھر گرڈ سٹیشن جاؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں