نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائینگے:چیئرمین ایف بی آر

نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائینگے:چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے، نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیے جائیں گے۔

آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز پر غیر رسمی گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے، ٹیکس ہدف اور وصولی کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں، تاجر دوست سکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش جا ری ہے، اس کادائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں