2پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

2پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے  ملک سے باہر جانے پر پابندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کار سرکار میں مداخلت، امن و امان خراب کرنے اور سڑک بند کرنے کے معاملے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا  سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماؤں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں