ڈاکو لاکھوں لوٹ کرلے گئے ،چور بھی وارداتوں میں سرگرم

ڈاکو لاکھوں لوٹ کرلے گئے ،چور بھی وارداتوں میں سرگرم

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، کار،5موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکو نصیر آباد میں محمود کی فیملی سے پانچ لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر اشیا، مغل پورہ میں دلشاد کی فیملی سے چار لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر اشیا،برکی میں رجب کی فیملی سے چار لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر اشیا ،اسلام پورہ میں نثار کی فیملی سے تین لاکھ روپے اور دیگر اشیا،گلبرگ میں حامد کی فیملی سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون،نولکھا میں کامران سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں اویس سے 50 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر اشیا،ٹاؤن شپ میں یاسین سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں انوار سے 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر اشیا چھین کرلے گئے ۔کوٹ لکھپت سے گاڑی جبکہ نواں کوٹ، نشترکالونی، شادمان، نولکھا اور لوہاری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں