وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

 وفاقی بجٹ 10 جون  کو پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گاجبکہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں بجٹ پیش کئے جانے کی ترتیب اور اس کے تمام مراحل بارے حکومت اور اپوزیشن آپس میں فیصلہ کریں گی ۔ 10جون کو شام 5بجے بجٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیش کریں گے ۔11اور12جون کو اسمبلی سیشن نہیں ہو گا ۔13اور14جون کو بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہو گا۔ بحث کا آغاز 13جون کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے ،15 سے 20جون تک عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث اجلاس نہیں ہو گا۔21سے 24جون تک دوبارہ بجٹ پر بحث شروع ہو گی ۔24جون کو سینیٹ سے آنے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا ۔25جون کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر ہونے والی عام بحث کو سمیٹیں گے ۔26اور27جون کو کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی جن کی باقاعدہ ایوان سے منظوری لی جائے گی ۔29جون کو 2023-24کی ڈیمانڈ اینڈ گرانٹس سمیت سپلیمنٹری اخراجات کے شیڈول سیشن کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں