جسٹس بابر ستار فیملی ڈیٹا لیک سوشل میڈیا مہم توہین عدالت کیس 6جون کو سماعت کیلئے مقرر

جسٹس بابر ستار فیملی ڈیٹا لیک  سوشل میڈیا مہم توہین عدالت  کیس 6جون کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آبادہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی فیملی کا ڈیٹا لیک اور سوشل میڈیا مہم پر جاری توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔۔۔

 جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں جسٹس طارق محمود  جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ 6 جون کو سماعت کرے گا۔ بینچ کی عدم دستیابی کی باعث 23 مئی کو کیس کی سماعت نہیں ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ،ڈی جی ایف آئی اے ، سی ٹی ڈی ،آئی بی ،آئی ایس آئی ،پی ٹی اے اور پیمرا سے جوابات طلب کئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں