وائس میچنگ کی کارروائی مکمل

 وائس میچنگ کی کارروائی مکمل

گوجرانوالہ ، پشاور (سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے وائس میچنگ ٹیسٹ کی کارروائی مکمل ہو گئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شماس احمد نے سر بمہر پارسل پولیس انسپکٹر کے حوالے کر دیا ۔

 عدالتی برآمدے میں وکلا نے نعرے بازی کی ۔ خصوصی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ سے تفتیش کے لئے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔عالیہ حمزہ کی ویڈیو بنانے پر پولیس نے وکیل کو حراست میں لے لیا ۔9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزرا تیمورجھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں