بجٹ کیساتھ نیا ٹیکس سٹرکچر سامنے آ جائیگا:مصدق ملک

بجٹ کیساتھ نیا ٹیکس سٹرکچر سامنے آ جائیگا:مصدق ملک

لاہور (دنیا نیوز )وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے آج بجٹ کے ساتھ نیا ٹیکس سٹرکچر سامنے آ جائے گا ، ٹیکس بیس کو مزید بڑھایا جائے گا ، جو لوگ پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔

نئے لوگوں کو ٹیکس سٹرکچر میں لایا جائے گا ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا گزشتہ سال 31 فیصد ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ،ٹیکس وصولی 8.1 بلین سے بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہم  سب کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی ہے ، بہت سے لوگ صاحب ثروت ہوتے ہوئے بھی ٹیکس پیئر نہیں جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے انہیں آہستہ آہستہ ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا تاکہ سب پر برابر بوجھ پڑے ۔ انہوں نے کہا معیشت آہستہ آہستہ واپس لوٹ رہی ہے ، انویسٹرز کا اعتماد بڑھ رہا ، ایک لمبا سفر طے کر رہے ہیں جس سے نظام میں مضبوطی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا تمام بندشوں کے باوجود تاجروں کا اعتماد بڑھا ، مہنگائی گھٹی ہے لوگوں کو روز گار ملا ہے ، مہنگائی 38 سے 11 فیصد پر آئی ابھی اسے سنگل ڈیجٹ پر لانا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں اور جلد کر کے دکھائیں گے ، ٹیکس بیس کو بڑھائے بغیر حکومت نہیں چل سکتی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں