غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے  میں محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس سلطان تنویر نے فیصلہ محفوظ سنادیا ۔

 جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کو بوگس مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ الزام یہ ہے فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی۔ ریکارڈ پر جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے یہ مقدمہ بنایا گیا۔ محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں