اوسط عمر میں اضافہ، 65سال سے بڑھ کر 67سال ہوگئی

اوسط عمر میں اضافہ، 65سال  سے بڑھ کر 67سال ہوگئی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)اقتصادی سروے کے مطابق دوران زچگی بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ 2015 کے مقابلے میں 2022 تک پاکستان میں اوسط عمر میں اضافہ ہو گیا ہے ، اوسط عمر 65 سال سے بڑھ کر 67 سال تک پہنچ گئی ہے ۔

 15 سے 49 سال کے درمیان 41.3 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، پانچ سال سے کم عمر کے 2.7 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں، سروے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے 34 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں