امجد علی خان ،امیر سوانسی اور کارکن دوبارہ گرفتار

امجد علی خان ،امیر سوانسی  اور کارکن دوبارہ گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)ضمانت پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی میانوالی کے ر ہنماؤں اور کارکنوں کو جیل کے گیٹ سے 9مئی کے درج ایک اور مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

 سابق ایم این اے امجد علی خان،امیر سوانسی اور دیگر 40نامعلوم افراد کے خلاف 9 مئی کو احتجاج کرنے پر تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج کر دیا گیا ، علاو ہ ازیں تھانہ کمرمشانی کے مقدمہ میں  پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضمانت کے بعد گرفتار کرنے پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ایک رٹ کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے 14 جون کو جواب طلب کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں