13افسر تبدیل ،صائمہ صادق ڈپٹی سیکرٹری سیاحت تعینات

13افسر تبدیل ،صائمہ صادق ڈپٹی سیکرٹری سیاحت تعینات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ صائمہ صادق کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ سیاحت آثار قدیمہ اور میوزیم تعینات کردیاگیا۔

احمد رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک محمد ارشد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )سرگودھا تعینات کیاگیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے  مطابق ملک راشد نعمت کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات  زاہد پرویز کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ، طارق حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل ) پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر احمد شاہ کو تبدیل کر کے انکی خدمات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کردی گئیں۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری محمد احمر علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )بہاولپور ، عون عباس بخاری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن عبدالرزاق علی ڈوگر کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ، ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ارشد احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ و عشر ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکوٰۃ و عشر ڈاکٹر طارق عثمان کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک فرحان مجتبیٰ کو تبدیل کر کے انکی خدمات سیکرٹری بلدیات کے سپرد کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں