ہتک عزت قانون ،صحافیوں کا دوران بجٹ تقریر پر واک آئوٹ

ہتک عزت قانون ،صحافیوں کا دوران بجٹ تقریر پر واک آئوٹ

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پنجاب کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کے موقع پر صحافی تنظیموں نے ہتک عزت قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

وزیرخزانہ نے ایوان  میں بجٹ تقریر کاآغاز کیاتو صحافیوں نے پریس گیلری سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا اس موقع پرصحافیوں نے قانون کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بعد ازاں صدر پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں صحافیوں نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں