فیملیز سمیت 10افراد سے نقدی،زیورات،موبائلز لوٹ لئے

فیملیز سمیت 10افراد سے نقدی،زیورات،موبائلز لوٹ لئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات، قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔

ہنجروال کے علاقے میں اشفاق کی فیملی سے 3 لاکھ ، موبائل،برکی میں افضل کی فیملی سے اڑھائی لاکھ وزیورات،گرین ٹائون میں طارق کی فیملی سے دو لاکھ وموبائل ،ہربنس پورہ میں نیاز سے 1 لاکھ وموبائل ،جنوبی چھائونی میں کاشف سے 1لاکھ و موبائل، لٹن روڈپرکلیم سے 1لاکھ وموبائل ،نصیر آباد میں فرخ سے 1لاکھ وموبائل،وحدت کالونی میں نصیر سے 30 ہزار وموبائل ،فیصل ٹائون میں ندیم سے 20ہزار وموبائل،مناواں میں جمشید سے 20ہزار وموبائل اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔راوی روڈ اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ گلبرگ، شادباغ اور ٹائون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں