دہشت گردی کا مقدمہ ، شعیب شاہین اور علی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور

دہشت گردی کا مقدمہ ، شعیب شاہین  اور علی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

وکیل صفائی نے گزشتہ روز عدالت میں وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی جس کے بعدعبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی۔ جج نے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجتے ہوئے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز بھی جاری کردئیے ،جس کی سماعت 20جون کو ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں