پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

 پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے اے ایس آئی شہید

پشاور (آن لائن)تھانہ گلبہار کی حدود گلبہار نمبر 4گل سٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی آصف اللہ شہید ہو گئے۔

پولیس اہلکار آصف اللہ سٹی پٹرولنگ فورس میں تعینات تھے جو 11 بجے ڈیوٹی ختم کرکے آرہے تھے کہ گھر کے قریب گلی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی،اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے جائے وقوعہ کادورہ کیا اورشہید کے ورثاکومکمل انصاف کی فراہمی کایقین دلایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں