آزادکشمیر:تیندوے کے 2بچوں کو فائرنگ کرکے ماردیاگیا، مقدمہ درج

آزادکشمیر:تیندوے کے 2بچوں کو  فائرنگ کرکے ماردیاگیا، مقدمہ درج

مظفرآباد(آئی این پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے پھگوان دوپٹہ میں کھانے کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے تیندوے کے دو بچوں کو مار دیا گیا، ملزمان مراد، اسد پٹھان اور ان کے ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تیندوے کے مرے ہوئے بچوں کی تصویر یں سامنے آنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئے تیندوے کے بچوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی۔مقامی ذرائع کے مطابق تیندوے کے بچوں کو مبینہ طور پرعید سے ایک روز قبل فائرنگ کرکے مارا گیا،سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصویر بعد میں ہٹا دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں