ڈار کا جاگراں2پن بجلی منصوبہ کا دورہ، سکیورٹی کی یقین دہانی

ڈار کا جاگراں2پن بجلی منصوبہ کا دورہ، سکیورٹی کی یقین دہانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیلم آزاد کشمیر میں زیرِ تعمیر جاگراں 2پن بجلی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے انجینئرز اور عملے کو مکمل مدد اور سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی۔

اسحاق ڈار نے نیلم آزاد کشمیر میں زیرِ تعمیر جاگراں 2 پن بجلی منصوبے کا دورہ کیا جہاں انہیں 50 میگا واٹ جاگراں پن بجلی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق جاگراں 2 پن بجلی منصوبے کی تعمیر 2025ء میں مکمل ہو گی۔ اس موقع پر ڈپٹی وزیرِ اعظم نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں وزیرِ اعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے کہا منصوبے کی تکمیل سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ تعلیم، زراعت اور صنعتی ترقی سمیت سیاحت کو فروغ ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں