وزیراعلیٰ پنجاب کی اداروں کی ری سٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری،کمیٹی قائم

وزیراعلیٰ پنجاب کی اداروں کی ری سٹرکچرنگ منصوبے کی منظوری،کمیٹی قائم

لاہور(دنیا نیوز،کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کرنے کیلئے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی اور اسے 60 دنوں میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر وزیر پنجاب مریم اور نگزیب ہوں گی جبکہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر قانون بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی،ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کر دیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی،وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی،ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا،ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ،آسان اور تیز بنایاجائے گا،ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی جس سے حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پرلاہورفری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید 100پوائنٹس تک وسیع کردیا،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے \\\\\\\"سی ایم مریم نواز فری وائی فائی\\\\\\\" کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا، مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کر دی گئی،مریم نواز نے کہا ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کیلئے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے ، اس سے ایمرجنسی میں پولیس اور اہلخا نہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ،فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کال یا میسج کے ذریعے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں،لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے ،اس کے ذریعے مختلف ایپلی کیشنز کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے ، فری وائی فائی کو ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم یہ سروس فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے ۔مزید برآں مریم نواز نے عیدالاضحی کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں، انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی ،مریم نواز نے کہا مویشیوں منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اوربیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی، عید گاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے ،صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا، کمشنر،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے ۔ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے ،ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے ،ماضی قریب کے برعکس لاہور صاف ستھرا اور چمکتا دمکتا نظر آیا،صفائی کے لئے شہریوں کا حکومتی اداروں سے تعاون قابل تعریف ہے ،افسراور عملہ عوام کی توقعات پر پورا اترا، گرمی کے باوجود زیروویسٹ مشن تندہی سے مکمل کیا گیا،اسی جذبے اور لگن کے ساتھ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کاعمل جاری رکھنا ہے ،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے عید پر بہترین مانیٹرنگ اور شہر کو صاف رکھنے میں مدد کرنے پر سیف سٹی ٹیم کو بھی شاباش دی،اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا سیف سٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمروں نے صفائی کیلئے عمدہ نگرانی اور رہنمائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں