عالمی بینک:دو منصوبوں کیلئے 53کروڑ 50لاکھ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک:دو منصوبوں کیلئے 53کروڑ 50لاکھ ڈالر کی منظوری

اسلام آباد (این این آئی) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے اور سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے ، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔ بتایاگیا فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے ۔دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے ، جس کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے ۔عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں