سونا900روپے مہنگا،چاندی مستحکم ،ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 40ہزار 836،دس گرام3لاکھ 77ہزار 945پرجاپہنچا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے ،ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4183 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 6,532 روپے پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.96 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 276.97 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments