پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پائیدار امن اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن اور استحکام کیلئے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...