ریگولیٹڈ اداروں کے لیے ٹی ایف ایس گائیڈ بک جاری
مالی خدمات کے غلط استعمال کی روک تھام ممکن ہوگئی،ایس ای سی پی
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ریگولیٹڈ اداروں کے لیے ٹارگٹڈ فنانشل سینکشنز (ٹی ایف ایس) گائیڈ بک جاری کردی ہے جس کا مقصد مالی خدمات کے غلط استعمال کی روک تھام اور ملک کے مالیاتی نظام کو محفوظ بنانا ہے ۔ گائیڈ بک میں صارفین اور حقیقی مالکان کی اسکریننگ کے لیے عملی طریقہ کار فراہم کیے گئے ہیں تاکہ پابندیوں کے شکار افراد اور اداروں کی بروقت شناخت ممکن بنائی جاسکے ۔ایس ای سی پی کے مطابق ممکنہ میچ سامنے آنے کی صورت میں اس کی جانچ پڑتال، متعلقہ اثاثوں کو فوری منجمد کرنے اور مقررہ وقت میں رپورٹنگ کے حوالے سے بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں ۔ریگولیٹر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹارگٹڈ فنانشل سینکشنز سے متعلق واضح طریقہ کار مرتب کریں۔ صارفین اورحقیقی مالکان کی باقاعدہ اسکریننگ یقینی بنائیں اور مؤثر کمپلائنس کنٹرولز نافذ کریں۔ ایس ای سی پی کے مطابق گائیڈ بک ایس ای سی پی اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)کے مشترکہ آگاہی سیشنز کے بعد جاری کی گئی ہے جسکے ذریعے ریگولیٹڈ اداروں میں مالی پابندیوں سے متعلق آگاہی اور کمپلائنس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments