بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع واشک کے علاقہ پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں 5 دہشت گرد جہنم واصل، جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آر پی جی7 ، 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...