ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 1400روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ  سونا 1400روپے سستا

کراچی (آن لائن)اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔ادھر ایک تولہ سونا 1400روپے سستاہوگیا۔

 فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 280.35روپے پرآگیا۔اسی طرح یورو 78پیسے کی کمی سے 297.01روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 60پیسے کی کمی سے 351.40روپے پرآگیا۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2320 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 1201 روپے کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں