خانیوال میں انجکشن سے 3 بچوں کی اموات ، اہم انکشاف

خانیوال میں انجکشن سے 3 بچوں کی اموات ، اہم انکشاف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) خانیوال میں انجکشن ری ایکشن سے 3 بچوں کی اموات کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ انجکشن محکمہ صحت کو نجی فارما نے سپلائی کیا۔دوا ساز کمپنی کی جانب سے سپلائی کیا گیا۔

سیرپ زونیڈ ڈیڑھ ماہ قبل غیر معیاری قرار دیا جا چکا ،محکمہ صحت نے سیرپ زونیڈ کے 7 بیچ چیک کئے جوسارے فیل قرار پائے ۔ذرائع کے مطابق نجی فارما کے سیرپ میں وہی اجزا پائے گئے جن سے نیپال میں بچوں کی اموات ہوئیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی نیپال میں بچوں کی اموات سے متعلق ڈریپ کو آگاہ کیا تھا ۔غیر معیاری سیرپ سپلائی کے باوجود خانیوال میں ری ایکشن کے بعد انجکشن کا معاملہ دبا دیا گیا ۔نجی فارما کو محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اینٹی بائیوٹک سیرپ اور انجکشنز کی سپلائی کا کنٹریکٹ دیا تھا ۔یاد رہے بچوں کی اموات کے بعد پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں نرسز نے ہڑتال کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں