بیگم کوٹ:ڈکیتی مزاحمت پر پٹرول پمپ کا کیشئر قتل

بیگم کوٹ:ڈکیتی مزاحمت پر پٹرول پمپ کا کیشئر قتل

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)دن دہاڑے لاہور روڈ کی آبادی چوک بیگم کوٹ (میاں کالونی )کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پٹرول پمپ کے کیشئر ملک علم دین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ڈاکوفرار ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ 50سالہ کیشئرعلم دین اپنے کمرے میں بیٹھ کر کیش اکٹھا کر رہا تھا ،موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو اس کے کمرے میں گھس آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اسے ہینڈز اپ کرکے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی جس نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، جسے طبی امداد  کے لیے ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے پٹرول پمپ کے منیجر شبیر احمد کی رپورٹ پر ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس روانہ کر دی۔ مقتول علم دین میانوالی کا رہنے والا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں