سپریم کورٹ:سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس کی آج سماعت

 سپریم کورٹ:سنی اتحاد کی مخصوص  نشستوں کے کیس کی آج سماعت

اسلام آباد(دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ پیر کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار ہی نہیں رہی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ کیس کی 24 اور 25جون کو دو سماعتیں ہونگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں