ایم این اے نے گرڈسٹیشن میں گھس کربجلی بحال کردی

 ایم این اے نے گرڈسٹیشن  میں گھس کربجلی بحال کردی

نوشہرہ،جنوبی وزیرستان (نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں ایم این اے زبیر خان وزیر نے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی اپر وزیرستان سرا روغہ فیڈر کی بجلی بحال کردی۔

سوشل میڈیاپرانکی ویڈیووائرل ہوگئی،جس میں ایم این اے کوکہتے سناجاسکتاہے کہ 12گھنٹے بجلی چالورہے گی گرڈ اسٹیشن میں ہمارے بندے بیٹھے رہیں گے ،جس پرکارکنوں نے خوب تالیاں بجائیں،دوسری طرف نوشہرہ پولیس نے گرڈاسٹیشن میں گھس کرزبردستی فیڈرزکھولنے پرپی ٹی آئی کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف کارروائی نہ کرنے کاعندیہ دیدیا، پیسکو چیف نے بار بار مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری درخواستیں دیں مگر کارروائی نہ ہوسکی ، ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار خان،صوبائی وزیرمیاں خلیق الرحمن اور ادریس خٹک کے خلاف پیسکو نے باقاعدہ مقدمات درج کرانے کیلئے نصف درجن سے زائد درخواستیں دے رکھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں