کرک :لاکھوں کے بجلی بقایاجات معاف، ماہانہ ادائیگی کی ہدایت

کرک :لاکھوں کے بجلی بقایاجات معاف، ماہانہ ادائیگی کی ہدایت

کرک(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کرک میں بجلی صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان کی زیر صدارت بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیسکوحکام اور صوبائی وزیرمحمد سجاد شریک ہوئے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مجیب الرحمان کا کہنا تھاکہ بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دے دیاگیا اور صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صارف صرف ماہانہ بلز کی ادائیگی کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 5فیڈرزپر 12گھنٹے بجلی کی  فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی جبکہ غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فیڈرعملے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام حالیہ ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھائیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں