سٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،88ارب خسارہ

سٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،88ارب خسارہ

کراچی (آن لائن)سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ،کے ایس ای 100انڈیکس 578پوائنٹس کی کمی سے 78232.10پوائنٹس پر بند، سرمایہ کاروں کو 88ارب روپے خسارہ ہوا۔

گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا، انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 79300پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم بعض سٹاکٹس میں فروخت سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 169.53پوائنٹس کی کمی سے 25304.02پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 49817.95پوائنٹس سے کم ہو کر49395.96پوائنٹس پر آگیا۔مجموعی سرمایہ کم ہوکر103کھرب21ارب روپے رہ گیا۔ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ 51لاکھ 76ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں