خواجہ خورشیدجاسوسی کے الزام میں زیرحراست:وزارت دفاع

 خواجہ خورشیدجاسوسی کے الزام میں زیرحراست:وزارت دفاع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)وزارت دفاع کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیاکہ خواجہ خورشید ریٹائرڈ آرمی پرسونل ہیں جنہیں جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور وہ ملٹری کی تحویل میں ہیں۔۔۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت دفاع کی رپورٹ کے بعد خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی،جسٹس محسن اختر کیانی نے بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی نوٹس پر وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ خواجہ خورشید جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا، عدالت نے پٹیشنر کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں اوربازیابی کی درخواست نمٹا دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں