جسٹس شجاعت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر

جسٹس شجاعت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر

لاہور،اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی اور جسٹس شجاعت کو لاہور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کو سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عقیل عباسی، جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت دی، تینوں کی حلف برداری آج سپریم کورٹ میں ہوگی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ججز سے حلف لیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردئیے گئے ،صدر مملکت نے جسٹس شجاعت کی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت تعیناتی کی منظوری دی،جسٹس شجاعت مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے ،گورنر پنجاب آج جسٹس شجاعت سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے ،حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ،ادھر سند ہائیکورٹ میں جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ آج جسٹس شفیع صدیقی سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں