آپریشن :حکومت کا سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

آپریشن :حکومت کا سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آپریشن عزم استحکام پر ملکی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے سیاسی رابطہ کاری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آپریشن عزم استحکام پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے آپشن میں سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس بلانے اور دوسرے آپشن کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے اہم قریبی رفقااور حلقوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ ان کی بھرپور کوشش ہے آپریشن عزم استحکام کو تمام سیاسی قوتوں کی حمایت حاصل ہو۔وفاقی حکومت پر امید ہے آپریشن پر وہ سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کا معاملہ جلد ازجلد خوش اسلوبی سے طے کرلے گی۔وفاق کے اہم ذرائع نے بتایا آپریشن پر پی ٹی آئی، جے یوآئی اور اے این پی کے تحفظات سامنے آنے کے بعد وفاقی حلقے سنجیدگی سے معاملے کو حل کرنے کے لیے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں