سپریم کورٹ:مزید 3ججز نے حلف اٹھالیا،تعداد17 ہوگئی

سپریم کورٹ:مزید 3ججز نے حلف اٹھالیا،تعداد17 ہوگئی

اسلام آباد،کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا جس سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سپریم کورٹ کی شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس کے اہل خانہ،سندھ ہائی کورٹ کے ججز ،ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کاشف حنیف ،صدرہائیکورٹ بار ریحان عزیزملک، سیکرٹری بیرسٹرسرفراز میتلو،صدرکراچی بار عامرنوازوڑائچ اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں