قبر ایک ،مردے تین ،30 اگست سے پہلے فیصلہ ہوگا:شیخ رشید

قبر ایک ،مردے تین ،30 اگست سے پہلے فیصلہ ہوگا:شیخ رشید

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کراچی کے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زبردست فیصلہ سنایا ، اب عالیہ،صنم اورڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے بھی راستہ کھلا ہے کہ ایک ہی کیس تین مختلف شہروں میں درج نہیں کیاجاسکتا، بڑے وکیل صرف بانی پی ٹی آئی یا ٹکٹ کیلئے سب پیش ہوتے ہیں،عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس لڑا کسی غریب ریڑھی والے کا نہیں ،قبر ایک ہے مردے تین ہیں،فیصلہ ہونے والا ہے ،قبر میں کون جائے جائے گا ،30اگست آخری تاریخ سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا، یہ کوئی حکومت ہے کہ عمران ریاض نے احرام باندھا ہوا اور وہ حج پر نہیں جاسکتا،پاکستان میں ہیجڑے ایک مقبول ترین طاقت بن چکے ،ہیجڑے اب ناچتے نہیں جس دکان کے آگے سے گزرتے ہیں ایک سو کا نوٹ ان کو ملتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں