پشاور:جائیداد تنازع پر فائرنگ ، بچوں سمیت 9افراد قتل

پشاور:جائیداد تنازع پر فائرنگ ، بچوں سمیت 9افراد قتل

پشاور (اے پی پی) پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی حدود باباباغ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کا فائرنگ کرکے 4خواتین اورچار بچوں سمیت9افراد کوقتل جبکہ 2دیگرخواتین کوزخمی کردیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے مسما ( ح) زوجہ ملک امان، مسما ( س) زوجہ اشفاق، مسما (ع) زوجہ اشفاق، مسما (ج) دختر سالی، طفل انفال دختر اسحاق، آقرا دختر اسحاق، طفل اففان ولد اسحاق اور مسما لبابہ دختر اشفاق جان بحق جبکہ طفل اوکاشہ اورمسما ( ص) زوجہ اسحاق زخمی ہوگئیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول ودیگر شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں