پنجاب :سکولوں میں اساتذہ کیلئے ہفتے کا دن ویکلی آف ڈے قرار

 پنجاب :سکولوں میں اساتذہ کیلئے ہفتے کا دن ویکلی آف ڈے قرار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں اساتذہ کیلئے ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی قرار دیتے کہا ہے کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتے کوبطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔

 اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے پرہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ، اس روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے جبکہ ہفتہ کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر متعلقہ امور کیلئے مرحلہ وار استعمال ہوا کرے گا۔ انہوں نے کہا اساتذہ کی ترقی کے مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ریفارمز لائی جا رہی ہیں جن کا ہنگامی بنیادوں پر اطلاق ہوگا۔ بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ایز کا ریگولرلائزیشن پلان بھی آ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں