آپریشن :قبائل جرگہ آج،علی امین کا اے پی سی کا اعلان

آپریشن :قبائل جرگہ آج،علی امین کا اے پی سی کا اعلان

پشاور (دنیانیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا اور کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینا ہے ۔پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب آج 3 بجے ہو گا۔جرگے میں قبائلی مشیران، پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جس میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔جرگے میں قرارداد پاس کی جائینگی جس کو بعدازاں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیش کیا جائے گا اور یہ سفارشات و قراردادیں پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں