زرمبادلہ ذخائرمیں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ ذخائرمیں 23  کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ قومی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کمی واقع ہوئی ہے ۔ 21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں