مصطفی بن طلحہ وزارت خارجہ میں ایمبیسڈر ایٹ لارج مقرر

 مصطفی بن طلحہ وزارت خارجہ  میں ایمبیسڈر ایٹ لارج مقرر

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم نے سینیٹر طلحہ محمود کے بیٹے کو وزارت خارجہ کے اعلی عہدے پر فائز کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے مصطفی بن طلحہ ایمبیسڈر ایٹ لارج مقرر کردیئے گئے ۔وزارت خارجہ کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تقرری اعزازی ، 13 جون سے قابل عمل ، 2 سال کے لئے کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں