نامعلوم وجوہات پر 12سالہ لڑکے سمیت 3افراد کی خودکشی

نامعلوم وجوہات پر 12سالہ لڑکے سمیت 3افراد کی خودکشی

لاہور(سپیشل کرائم پورٹر ،نیوز ایجنسیاں) مختلف وجوہات کی بنا پر 12سالہ لڑکے سمیت 3افراد نے خودکشی کرلی ۔لاہور میں والٹن کے علاقہ شاہین کالونی میں 34سالہ عبدالرحمن نے نامعلوم وجوہات پر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ مریالی میں 12سالہ عثمان نامعلوم وجوہات پر اپنے گھر میں گلے میں پھندا ڈال کرپنکھے سے لٹک گیا۔کراچی سائٹ ایریا کی نجی کمپنی میں اکائونٹنٹ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ حسین ارتضیٰ رضوی کے نام سے ہوئی ۔اہلخانہ کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد متوفی کا ذہنی توازن خراب اور گاڑی کی قسطیں ادا نہیں کر سکنے کے باعث چند روز سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں