مہنگی بجلی :تاجروں کا یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

مہنگی بجلی :تاجروں کا یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 30 جون تک اضافی ٹیکسز ختم نہ کئے گئے تو تاجر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت بجلی بلوں پر ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے ،آئی پی پیز کمپنیاں حکومتی بڑوں کی ہیں، آئی پی پیز کوڈالروں میں48ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں ہورہی ہیں جبکہ ہماری ضرور ت صرف 22ہزار میگاواٹ ہے ،حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرے ،فکس ٹیکس واپس لیا جائے ، تاجر احتجاج نہیں کرنا چا ہتے لیکن مجبور کیا جا رہا ہے ۔یکم جولائی کو تاجرہر شہراور قصبے میں احتجاج کرینگے ، عوام ہمارا ساتھ د یں ۔ہم حکومت کو اس ظلم سے روکیں گے ۔اس موقع پر انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون،صدر انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ شیخ حفیظ،صدر سپر مارکیٹ شہزاد عباسی، صدر ستارہ مارکیٹ سید الطاف شاہ، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد چودھری و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں