رائے حسن نواز ریلوے،بشیر ورک قانون،محمد ادریس توانائی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

رائے حسن نواز ریلوے،بشیر ورک قانون،محمد ادریس توانائی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب تیسرے روز بھی جاری رہا، ریلوے اقتصادی امور،قانون و انصاف سمیت کئی اہم کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے۔

جسکے مطابق رائے حسن نواز کو قومی ا سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے ،رکن اسمبلی خواجہ شیراز محمود کو قائمہ کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، محمد عاطف کو قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز ڈو یژن ، چودھری محمود بشیر ورک کو قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ جسٹس ، محمد ادریس کو قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور ڈویژ ن) کا چیئرمین جبکہ منزہ حسن کو قائمہ کمیٹی برائے کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹل کوارڈی نیشن کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں