ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کا اسلام آباد کیلئے روٹ 6 ماہ کیلئے بند

ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کا  اسلام آباد کیلئے روٹ 6 ماہ کیلئے بند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے اسلام آباد روٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عارضی بندش کا حکم نامہ جاری کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر J183 کو 6ماہ کیلئے بند کیا گیا ہے ۔سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولائی سے اطلاق شروع ہوگا، بندش یکم دسمبر تک ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں