5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا، شراب اور چرس برآمد

5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا، شراب اور چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی چوک میں ملزم نواز سے 1460 گرام چرس برآمد کرلی ۔

پیپلزکالونی پولیس نے ملزم زبیر سے 15 لٹر اور مبشر سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی جبکہ پیپلزکالونی پولیس نے ہی ملزم آصف سے 30 لٹر اور ملزم عاطف سے 25 لٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں