موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

موٹر وے ایم ون پر چلنے والی  گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق جی ایم ریونیو نے بتایا کہ موٹروے ایم ون پرکار کاٹول ٹیکس 240روپے سے بڑھا کر 350 ، وین کا 400 سو روپے سے بڑھا کر 550 ،کوسٹر، منی ٹرک کا 550 روپے سے بڑھا کر 700 ،بس کا 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کردیا گیا ہے ۔ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے 1300،ٹریلرکا 1270 سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا ہے ۔اطلاق آج سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں