پی آئی اے :عمرہ کرایوں میں 34ہزار روپے کمی کا اعلان

پی آئی اے :عمرہ کرایوں میں 34ہزار روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے ۔کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار روپے ہوگا۔عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے ۔ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ سہولت 15 جولائی تک مو ثر رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں